ملتان، 16اکتوبر (اے پی پی ):سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ 2021 جنوبی پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ(ڈویژن لیول) بوائز کے میچز گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان کے گراونڈ پر کھیلے گئے۔جس میں گورنمنٹ ہائی سکول کوہی والاخانیوال نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی کو 4-1گول سے شکست دےدی اور دوسرے میچ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میاں چنوں خانیوال نے گورنمنٹ ہائی سکول میلسی وہاڑی کو 2-0گول سے شکست دےدی۔
Home National District News ملتان؛سکول اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ 2021، گورنمنٹ ہائی سکول کوہی والا اور...











