وزیراعظم کی ہدایت پر عشرہِ رحمت اللعالمینﷺ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا؛ معاون خصوصی شہباز گل

62

اسلام آباد،16اکتوبر  (اے پی پی):عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کے موقع پر ہفتہ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں محفل سماع کا اہتمام کیا گیا ۔محفل سماع کا اہتمام پی ٹی وی اور سی ڈی اے نے مشترکہ طور پر کیا ۔محفل سماع ڈی چوک اسلام آباد سے براہ راست دکھایا گیا۔ محفل سماع میں اراکین پارلیمنٹ ،وفاقی وزراء سمیت معروف قوال آصف علی سنتو خان  و ہمنوا اور دیگر نے شرکت کی ۔

 اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بھرپور انداز میں عشرہ  رحمت للعالمین ﷺ منا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رسول کریم ﷺ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ، پیغمبر محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ معاون خصوصی نے کہاکہ ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے پرعزم ہیں ، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہاکہ نبی کریم ۖﷺکے اسوہ حسنہ پر عمل سے دنیا و آخرت میں نجات ممکن ہے ۔