کوئٹہ؛ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ماں اور بچہ کے صحت کا ہفتہ منانے کا افتتاح کر دیا

55

کوئٹہ، 16 اکتوبر(اے پی پی): گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ماں اور بچہ کے صحت کا ہفتہ منانے کی تقریب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر گورنر  سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام افراد ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل یقینی بن سکے ۔

 گورنر بلوچستان نے تمام متعلقہ ذمہ دار حکام اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے کیچمنٹ ایریاز میں گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن اور حاملہ خواتین کو ٹی ٹی ویکسین لگانے کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے تمام علماء کرام اور میڈیا پرسنز پر زور دیا کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

تقریب میں  صوبائی مینجر ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ نے بتایا کہ یہ ہفتہ سال میں دو دفعہ منایا جاتا ہے۔ اس دفعہ یہ ہفتہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں 18 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک منایا جا رہا ہے۔ اس ہفتے کے دوران دو سال سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ میں کیڑوں کے ادویات بھی فراہم  کی جائیگی۔