رینالہ خورد ، 19 اکتوبر (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح رینالہ خورداور گردونواح میں بھی جشن ولادت باسعادت حضور اکرم ﷺ عقیدت واحترام سے منایا گیا ، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر لوگ اپنی عقیدت و محبت کا اظہار قرآت ، نعت ، درود و سلام کی محافل کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ ، مدینہ منورہ کے ماڈلز ، سجاوٹ ، چراغاں ، پہاڑیاں بنا کر کرتے ہیں ۔
بستی رحیم بخش رینالہ خورد کے محمود احمد اور انکے بیٹے رحمان احمد عرف چندا نے بہت خوب صورت سجاوٹ کرکے اپنی عقیدت کا اظہار کیا، جو شہر بھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔











