گورنر ہاؤس پشاور تیسرے روز بھی عید میلادالنبی(ص) کی مناسبت سے فیمیلیز اور طالبات کیلئے کھلا رہا

51

پشاور،19 اکتوبر(اے پی پی):  گورنر ہاؤس پشاور تیسرے روز بھی عید میلادالنبی(ص) کی مناسبت سے فیمیلیز اور طالبات کیلئے کھلا رہا اور پشاور کی فیمیلیز اور مختلف اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹوں کی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے جشن میلادالنبی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

گورنر ہاؤس پشاور میں درود و سلام، حمد و نعتیہ کلام تیسرے روز بھی جاری رہا، اسکولز اور کالجز کے طلباء و طالبات نے بھی نعتیہ کلام پیش کیا۔

گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان تیسرے روز بھی وزیٹرز فیمیلیز کے درمیان آ گئے اور انکے ساتھ گھل مل گئے، جبکہ فیمیلیز اور طالبات نے گورنر کو اپنے درمیان پا کر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور انکے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔

تیسرے روز بھی وزیٹرز فیمیلیز کیلئے کھانے، پینے(لنگر) کا بندوبست کیا گیا ہے۔