مذہبی جماعت کی زیر نگرانی عید میلاد النبی ﷺ، جلو موڑ سے علماء و مشائخ کی قیادت میں جلوس برآمد

59

لاہور، اکتوبر 19(اے پی پی): مذہبی جماعت کی زیر نگرانی عید  میلاد النبی ﷺ،  جلو موڑ سے علماء و مشائخ کی قیادت میں جلوس برآمد ہوا۔ جلوس جی ٹی روڈ کے راستے بسمہ اللہ سوسائٹی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جہاں عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ  کانفرنس سے علماء کرام و قائدین اہلسنّت نے خطاب کیا۔

جلوس میں عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔ جلوس کے شرکا کے لیے پانی اور جوس کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔شرکا نے سبز جھنڈے تھام رکھے تھے اور سرکار کی آمد مرحبا کی صدائیں بلند ہو رہی تھیں۔