ملتان، 19 اکتوبر ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی یوم ولادت ﷺ پر بے گھر برزگ شہریوں کے پاس خوشیاں منانے پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر نے عافیت سنٹر میں رہائش پذیر بزرگوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور تحائف پیش کئےعامر کریم خاں نے برزگ شہریوں کو یوم ولادتﷺ کی مبارکباد دی اور مسائل دریافت کئے ڈپٹی کمشنر نے کہا حضور اکرم ﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے اور انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے دور اور امن و انصاف کا بول بالا ہوا ہے عامر کریم خاں نے کہا نوجوان نسل حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی اصلاح کرے
اور انہوں نے کہا کہ یوم ولادت ﷺ کی خوشیوں میں بزرگوں کو شامل کرکے سکون ملا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد مزمل نے عافیت سنٹر کے امور پر بریفنگ بھی دی۔











