نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ اور انکی ناموس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی

23

وہاڑٰی، 19 اکتوبر ( اےپی پی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے سے پوری دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ امت مسلمہ آپس میں متحد ہیں اور نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انکی ناموس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے

انہو ں نے ان خیا لات کا اظہار ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل کونسل ہال وہاڑی میں محفل نعت اور نعتیہ مشاعرہ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ہمارے کیلئے مشعل راہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیر ت طیبہ پر عمل میں ہی کامیابی ہے موجود ہ حکومت پاکستان کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھر پور انداز سے منا کر عوام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھر پور محبت کا ثبوت دیا ہے۔