آئینی مدت پور ی کر نا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

22

لاہور، 23 اکتوبر  (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آئینی مدت پوری کرنا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں سیاسی حکومتی اور پارلیمانی امور سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے احتجاج سے خوفزدہ نہیں، الیکشن 2023میں ہی ہونگے ،کوئی شک نہیں اپوزیشن جماعتیں خود تقسیم ہیں، انکے پاس کوئی ویژن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی ٹکراؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، اپوزیشن الیکشن کا انتظار کرے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ دیا ہے، آئینی مدت پور ی کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے ، مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئےکار لارہی ہے، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے کہا کہ اپوزیشن کا حکومت کے خاتمے کا خواب پہلے پورا ہو ا نہ ہی اب ہوگا۔اتحادی جماعتیں اور عوام حکومت کیساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن سے خطرہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو مسائل سے مکمل نجات دلائیں گے۔