اوکاڑہ: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے جعلی کھادفروخت کرنے والے کو پکڑ لیا 

52

اوکاڑہ24اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن ساہیوال کی زیر نگرانی شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ  اور محمد ریاض انجم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اوکاڑہ کا کامیاب چھاپہ، ایک شخص محمد عاصم اقبال رہائشی موضع 39 جی ڈی کو جعلی کھاد فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ جو کہ موضع 43 جی ڈی میں سادہ لوح زمینداران کو سوادی بائیو آرگینو فاسفیٹ BOP جعلی کھاد بنا کسی  لائسنس/PSQCA سٹینڈرڈائزڈ  فروخت کر رہا تھا جبکہ اس کے پاس خرید و فروخت کا  کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں تھا نہ ہی ان زمینداران کو کوئی کیش میمو دیا گیا۔ کمپنی لیڈر اے جی کی پراڈکٹ  سوادی بی او پی کے 10 تھیلے پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ اور ایف آئی آر پولیس اسٹیشن گوگیرہ میں درج کرا دی گئی۔