وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر  نارووال میں بھی کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے

19

نارووال،26 اکتوبر ( اے پی پی) :ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر کی طرح ضلع نارووال میں بھی کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، یہ مہم 25 اکتوبر سے لے کر 12 نومبر تک جاری رہے گی، مہم میں 74 ٹیمیں حصہ لیں گی جو کہ مقرر کردہ ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ کورونا متعدی بیماری بن چکی ہے جوکہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے لہذا اس سے بچاؤ کا حل صرف اور صرف کورونا ویکسینیشن میں ہے۔ لہذا عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور 12 سال سے زائد عمر کےتمام افراد کو کورونا ویکسینیشن کروائیں اور اپنے اور اپنے پیاروں کو کورونا جیسے موذی مرض سے چھٹکارا دلوائیں تاکہ ہم عملی زندگی کی طرف واپس آسکیں۔