سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی وزیراعلی سیکریٹیریٹ کے افسران اور سٹاف کیساتھ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں الوداعی ملاقات

6

 کوئٹہ،28اکتوبر (اے پی پی): سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے  وزیراعلی سیکریٹیریٹ کے افسران اور سٹاف کے ساتھ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے  ہوئے  سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان  نے کہا  کہ   الوداعی  ملاقات  میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے پرنسپل سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسران سمیت سٹاف  کی   شرکت پرآپ  سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم نے کوشش کی کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور کو احسن انداز میں چلایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران اور دیگر سٹاف کی جانب سے جام کمال خان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اعزاز میں پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے الوداعی سلامی پیش کی۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری اور وزیراعلی سیکرٹریٹ کے سٹاف کی جانب سے سابق وزیر اعلی کو سوینئر اور روایتی قالین کا تحفہ دیا گیا،سابق وزیراعلی جام کمال خان وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے روانہ ہوگئے۔