لاہور، 31 اکتوبر(اے پی پی): خاتونِ اوّل بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر خواتین میں بہت تیزی سے پھیلنے والا جان لیوا مرض ہے۔
ان خیالات کا اظہار خاتونِ اوّل بیگم ثمینہ عارف علوی نے بریسٹ کینسر آگاہی پروگرام کے حوالے سے شوکت خانم پنک پولو میچ کے انعقاد کے موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسرکے بارے آگاہی اور حفاظتی شعور کا پھیلایا جانا اہم ذمہ داری اور فریضہ ہے کیونکہ پورے کنبے کی صحت اور تندرستی کا دارومدار ماں کی صحت و تندرستی پر ہوتا ہے۔
بیگم ثمینہ عارف علوی نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ پولو انسانی صحت و تندرستی کو برقرار اور لہو گرم رکھنے میں معاون کھیل ہے۔ خاتونِ اوّل نے پنک پولو میچ کا اہتمام کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔