سکھر؛ آئی بی اے یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے حلیم عادل شیخ نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا

13

سکھر،10نومبر(اے پی پی ):  آئی بی اے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف طالبہ کی وڈیو اسکینڈل معاملہ کی تحقیقات کے لئے حلیم عادل شیخ نے ایف آئی اے کو خط لکھا دیا، جس میں انہوں نے الزامات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 انسٹیٹیوٹ آف بزنیس ایڈمنسٹریشن یونیورسٹی سکھر کی ایک طالبہ نے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو حصول انصاف کے لئے درخواست کی تھی۔انہوں نے اپنی درخواست میں کہا  کہ آئی بی اے سکھر انتظامیہ نے مجھ سمیت کئی طالبات سے ناانصافیاں کی ہیں۔ اہم عہدے پر بیٹھے سخص زاہد کھنڈ نے ادارے کو تباہ کر دیا ہے، طالبات کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے اور ہراسمنٹ کی حقیقت پر مبنی ویڈیو بنانے پر مجھے چار روز تک بند رکھا گیا۔

 آئی بی اے انتظامیہ نے زبردستی مجھ سے مرضی کی ویڈیو بنوا کر سوشل میڈیا پر رکھی، ان کا کہناتھا سچ بولنے اور حقیقت پر مبنی ویڈیو بنانے پر مجھے سیاسی لوگ اور پولیس افسران قتل کروانا چاہتے ہیں، انصاف کیا جائے۔

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے طالبہ کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف تحقیقات کے لئے خط ارسال کردیا ہے، لکھے گئے خط میں کہاہے کہ آئی بی اے سکھر کی طالبہ  سے کی گئی زیادتی پر فری اینڈ فیئر تحقیقات کی جائے، سندھ کی ہر مظلوم بیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سندھ کے تعلیمی ادارے سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہ ہورہے ہیں۔