پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا ترکی کا دورہ ، کثیرالملکی بحری مشق میں شرکت کی

23

اسلام آباد،15 نومبر(اے پی پی ): پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر  نے ترکی کا دورہ  کیا اور بحیرہ روم میں منعقدہ کثیرالملکی بحری مشق میں شرکت کی ۔ترکی کی بندرگاہ اکساز آمد پر جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے اس مشق میں پاک بحریہ کی نمائندگی کی۔مشن کمانڈر نے ترک بحریہ کی اعلی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔