ملتان 15 نومبر (اے پی پی ): صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی نےمچھلی مارکیٹ چوک سیوریج منصوبے کا افتتاح کر دیا
پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر بھی انکے ہمراہ تھے اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال ودیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے اور اہل علاقہ نے گرمجوشی سے استقبال کیا ایم ڈی واسا نے سیوریج منصوبے سے متعلق بریفنگ دی ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے کہا کہ (54) انچ قطر کی سیوریج لائن بلاک ہونے سے شہری علاقے زیرآب آگئے تھے
اور کہا کہ بائی پاس منصوبے کے تحت ( 350) فٹ لائن کو تھرسٹ بورنگ کے ذریعے ڈالا گیا ہے اور انہوں نے کہا 3 سنکنگ،1 ایڈیشنل مین ہولز کی تعمیر کی گئی ہے ایم ڈی واسا نے کہا میٹرو روٹ پر حساس نوعیت کا کام کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اور کہا منصوبے کو 5 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ناصر اقبال نے کہا کہ مچھلی مارکیٹ چوک منصوبہ مکمل ہونے سے شہری علاقوں کو بڑا ریلیف ملا ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا منصوبے کی تکمیل پر ایم ڈی واسا کو خراج تحسین پیش کیا ندیم قریشی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملتان میں سیوریج مسائل کے حل کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دیئے ہیں
اور کہا وزیر اعلیٰ پنجاب اولیاء کرام کے شہر کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں