اوورسیز پاکستانیوں کی آواز سے اپوزیشن خوف زدہ ہے، حسان خاور

21

لاہور، نومبر 18(اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آواز سے اپوزیشن خوف زدہ ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے اوورسیز آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے 24 گھنٹے ہیلپ لائن کا اجراء کردیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے باہر ہونے سےجرائم پیشہ افراد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو سچ سے ڈر لگتا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو گزشتہ حکومتوں نے استعمال کرنا چاہا، ہرالیکشن میں اوورسیز پاکستانی ووٹ کا حق استعمال کریں۔

حسان خاور نے کہا کہ ن لیگ، پی پی کو ٹیکنالوجی کا استعمال بےچین کررہا ہے، ای وی ایم نے اپوزیشن کو کرنٹ مارا ہے، الیکٹرانک ووٹنگ میچ فکسنگ کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیموکریسی انڈیکس کے مطابق دنیا میں 7 ارب لوگ ہیں اور 3.4 ارب جمہوری ممالک میں رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو اپوزیشن کا نعرہ تھا، ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نہیں تھا، ن لیگ، پی پی نے ہمیشہ ہیرا پھیری اور میچ فکسنگ پر انحصارکیا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ پاکستان کی حکومت بہت پختہ ہے جب ہم ارادہ کرلیں کہ ہم نے ایک کام کرنا ہے تو اس میں مشکل نہیں آتی، اسمبلی میں بل پاس ہوا ہے اوورسیزر الیکشن لڑ سکتا ہے اگر وہ جیت جائے تو اسے ایک نیشنلٹی چھوڑنے پڑے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ کتنی مشینیں چاہیں اس پر الیکشن کمیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے۔ ہندوستان کی آبادی ہم سے 6 گنا بڑھا ہے وہاں بھی ایسے انتخابات ہو رہے ہیں، یہ کوئی بہت مختلف یا سوپر کمپیوٹر نہیں بہت