وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  چوہدری فواد حسین   کی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے گھرآمد، بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت  کی

19

اسلام آباد،18نومبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین جمعرات کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے گھر گئے اور ان کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)