وزیراعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  کی ملاقات

33

اسلام آباد،18نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، صحت کارڈ کی فراہمی سے عوام کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات  کی۔ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں بالخصوص سیاحت کے فروغ کیلئے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان، جنگلات کے تحفظ کیلئے اقدامات اور صوبے میں جاری انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ صحت کارڈ اور اس سے عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات  کی فراہمی میں بہتری پر بھی گفتگو کی گئی۔