ملتان؛ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیر قانونی  تعمیرات کیخلاف کارروائی ، 20 دکانیں سیل

27

ملتان، 18 نومبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیر منظور شدہ اور بغیر کمرشلائزیشن کے  تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، انفورسمنٹ ٹیم نےملتان پبلک سکول روڈ پر  20 دکانوں کو سیل کر دیا ۔ مجاہد ٹاؤن میں راؤ اعجاز کے رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات کرنے پر تعمیرات گرا دی گئی ہیں ۔

ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ غیر منظور شدہ کمرشل تعمیرات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں  نے کہا کہ  تمام بلڈنگ انسپکٹرز اپنے اپنےائریا کی مسلسل نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کریں۔