بورے والا؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی کھویا تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ، 200 کلو سے زائد تلف،   40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا

38

بورے والا، 19 نومبر  (اے پی پی ):  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں نواحی قصبہ لڈن کے قریب ڈیری پروڈکشن یونٹ پر اچانک چھاپہ مارا تو یونٹ پر کھوئے میں ویجیٹیبل آئل،ناقابل سراغ پاؤڈر کی ملاوٹ کی جارہی تھی اور کھویا تیار کرکے اس پر غلط لیبلنگ کی جارہی تھی جو مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا، موقع پر کام کرنے والے عملہ کے میڈیکلز کی عدم موجودگی بھی پائی گئی جبکہ ٹیسٹ کے دوران کھوۓ میں سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ بھی پائی گئی، کھوئے میں زہریلے اجزاء اور کیمیکلز کی ملاوٹ کرنے پر ڈیری پروڈکشن یونٹ میں موجود 200 کلو سے زائد تیار مضر صحت کھویا تلف کردیا گیا اور یونٹ کے مالک کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ خوراک میں کیمیکل کی ملاوٹ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ان کا  کہنا تھا کہ ملاوٹ کے خاتمے سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔