جلالپورپیروالا،21 نومبر(اے پی پی ):محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم و سپورٹس سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل جلالپورپیروالا ملک خالد حسین بھٹہ نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول واہی سندیلہ میں ہیڈماسٹر محمد افضل خان و دیگر ایجوکیشن آفیسران کے ہمراہ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم کے آفسران نے گورنمنٹ سکولوں کے زیر اہتمام جاری سپورٹس سرگرمیوں کو بھی چیک کیا اور بچوں کے درمیان کھانوں کے مقابلے کو بھی دیکھا ۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک خالد حسین بھٹہ کا کہنا تھا کہ محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام تحصیل بھر شجر کاری مہم جاری ہے ۔سکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے سرکل میں سپورٹس سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ کرائیں کیونکہ صحت مند جسم ہی بہترین تعلیمی صلاحیتوں کا سبب بنتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر سپورٹس سرگرمیاں بھی جاری رکھی جائیں۔