کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے والے ریونیو افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

54

ملتان 23 نومبر (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے والے ریونیو افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ سمیت سرکاری واجبات کی ریکوری کیلئے ڈیڈ لائن دے دی ہے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ریونیو اہداف پورے نہ کرنے والے افسران کی قانونگوئیاں واپس لے لی جائیں گی ۔

کمشنر نے حکم دیا کہ ملکیتی انتقال و اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی دسمبر تک کلئیر کئے جائیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں ڈویژن کا ریونیو جائزہ اجلاس ہوا

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ڈپٹی کمشنرز نے ریونیو کارکردگی پر بریفنگ دی ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو نے سرکاری ریکوری کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے اور کہا زرعی انکم ٹیکس کے نادہندگان کی اور انہوں نے کہا کہ جائیدادوں کو بلاک کیا جائے نادھندگان کے نام اور پراپرٹی ریکارڈ پر نوٹس جاری کئے جائیں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ریونیو کورٹس میں زیرالتواء کیسز کی فوری تکمیل کی جارہی ہے اور کہا ریونیو افسران کھلی کچہریوں کے ذریعے موقع پر ریلیف فراہم کررہے ہیں۔