وزیراعظم عمران خان کا کامیاب جوان کنونشن سے خطاب قومیں اس وقت ختم ہوتیں جب اخلاقیات ختم ہو جائیں اورچوری کو برا نا سمجھا جائے ،

37

اسلام آباد۔24نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے  بدھ کو یہاں کامیاب جوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومیں اس وقت ختم ہوتیں جب اخلاقیات ختم ہو جائیں اورچوری کو برا نا سمجھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ قومیں تب تباہ ہوتی  ہیں جب چوری کو غلط نہیں سمجھا جاتا. جب اخلاقی اقدار ختم ہوجائیں تو قومیں تنزلی کا شکار ہوجاتی ہیں، سسٹم کو چونکہ سابق حکمرانوں نے کرپٹ کیا ہوا تھا اس وجہ سے اسے ٹھیک کرنے میں تھوڑا وقت لگ رہا ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک عظیم قوم بنے گی، جب تک ہم اپنے اخلاقی معیار کو بہتر نہیں بنائیں گے، آگے نہیں بڑھ سکیں گے، اسی مقصد کیلئے رحمت العالمین اتھارٹی بنائی گئی ہے، دین اور دنیا کی کامیابی کیلئے رسول کریم ﷺ ۖکے اسوہ حسنہ پر عمل ضروری ہے، ہمیں اپنے بچوں کی کردار سازی کرنا ہوگی، ہمارے نبی کریم ﷺ ۖ نے  ریاست مدینہ کی بنیاد اعلی اخلاقی  اقدار پر رکھی تھی، یقین  کامل ہے کہ ہم ایک عظیم قوم ضرور بنیں گے۔