گھوٹکی، 25 نومبر (اے پی پی ): اوباڑو کے قریب ماچھکہ کے علاقے میں گھات لگائے ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر جانے والے اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ ڈاکو مقابلہ کے بعد فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق تحصیل اوباڑو کے تھانہ کھمبڑا کے چار اہلکار معمول کے مطابق موٹروے پولیس چوکی 15 پر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی میں موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائر کردیا جس سے ایک اہلکار امانت علی شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر شیخ زاہد اسپتال میں شہید ہوگیا ۔
ایس ایس پی عمر طفیل کے مطابق ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔











