لاہور، 25 نومبر ( اے پی پی ): ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے 13 کروڑ افراد مستفید ہوں گے اور اس پروگرام سے پاکستان کی آدھی آبادی سبسڈی حاصل کر سکے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ احساس راشن رعایت ایپ کے ذریعے ایک ایک پیسے کا حساب بھی رہے گا، اس پروگرام میں سیاسی مداخلت کو بلکل بند کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 65 فیصد اس پروگرام میں دے گی جبکہ 35 فیصد وفاقی حکومت کا حصہ ہو گا جو سائنٹفک سروے کی بنیاد پر لوگوں کو سبسڈی دی جائے گی۔