کوئٹہ،27نومبر (اے پی پی): ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور کاروباردوست ماحول کی بدولت سرمایہ کاروں کی آمد سے کوئٹہ اقتصادی سرگرمیوں مرکزبن رہا ہے، بلوچستان میں امن وامان کی بحالی کے بعد تجارتی سرگرمیوں میں تیز ی اورسرمایہ کاروں کا کوئٹہ کی جانب راغب ہونا خوش آئند امر ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کے دورہ کوئٹہ سے دونوں صوبوں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی کوپوراکرنے کیلئے متعددمنصوبوں پرکام تیزی جاری ہے ۔
یہ بات انہوں نے ہفتے کو یہاں زیڈکے ڈی ٹاور کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے نادرا کے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے میر ی سربراہی میں 7 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی کااجلاس بلاکر شہریوں کے بلاک شناختی کارڈز کی بحالی اورنادرا سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے شفارشات پیش کرینگے۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور کاروباردوست ماحول کی بدولت سرمایہ کاروں کی آمد سے کوئٹہ اقتصادی سرگرمیوں مرکزبن رہا ہے ۔سی پیک مغربی روٹ کی فعالیت سے کوئٹہ اور بلوچستان کی اہمیت دوچند ہوگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام الناس کے بلاک شناختی کارڈزاورنادرا کے متعلق دیگر مسائل کوحل کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے میری سربراہی میں 7 رکنی پارلیمانی رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
قاسم خان سوری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ کوئٹہ سے دونوں صوبوں کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ۔سردار عثمان بزارنے بلوچستان کے دوردازعلاقوں تربت ،موسیٰ خیل ،رکھنی ،چاغی میں پنجاب حکومت کے تعاون سے کئی میگا منصوبوں کاآغاز کیاہے جس سے بلوچستان اورپنجاب کے درمیان قربتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں پانی کے کمی کو دور کرنے کیلئے برج عزیز ڈیم اورمنگی ڈیم سمیت دیگرمنصوبوں پرکام جاری ہے ۔
اس موقع پر صوبائی وزیرسائنس وٹیکنالوجی مبین خان خلجی ،سردار موسیٰ خان کاکڑ اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماءبھی موجودتھے۔