تربت، 29 نومبر (اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو تربت پہنچ گئے، تربت پہنچنے پر صوبائی وزراءسید احسان شاہ ظہور بلیدی اکبر آسکانی رشید بلوچ اور ماہ جبین شیران نے ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کانسٹیبلری کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعلی بلوچستان کو گارڈ آف آنر دیا۔وزیراعلیٰ تربت میں بارڈر ٹریڈ امن وامان توانائی اور جنوبی بلوچستان پیکج کے امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرینگے۔
Home National District News وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو تربت پہنچ گئے ،کانسٹیبلری کے چاک...











