پاکستان سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کے میدان میں آ گے بڑھ رہا ہے  ؛ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

37

لاہور، 4 دسمبر(اے پی  پی ):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے مابین ہونے والے پولو میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، آج کے میچ کو دیکھنے لئے مختلف ممالک کے بہت سے سفارتکار آئے جس ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سفارتکار اسلام آباد سے باہر نکل کر پاکستانیوں کے ساتھ گھل مل رہے ہیں اور پاکستان میں امن عامہ کی صورتحال کو قابل اطمینان قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان  سیاحت  ، ثقافت اور  کھیلوں  کے  میدان میں  آ گے  بڑھ رہا ہے  ۔