حیدرآباد۔6دسمبر (اے پی پی):ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کی درخواست پر سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہبلیٹیشن سنٹر برائے جسمانی معذوری کے 150 اسپیشل بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر ناشتہ اور دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کا افتتا ح ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ سیلانی ویلفئیر ٹر سٹ کی جانب سے جو کار خیر شروع کیا گیا ہے قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچوں کو کھاناکھلانا عبادت سے کم نہیں جبکہ یہ عمل اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کو ایک ڈائننگ ہال فراہم کیا جائے جہاں پر اسپیشل بچوں کو بہتر طریقے سے کھا نا کھلایا جاسکے جبکہ اگر کوئی بچہ سینٹر میں کھانانہیں کھاتا ہے تو اسے پیک کھانا دینے کا بھی انتظام کیا جائے ۔











