وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت نئی صوبائی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد

97

کوئٹہ06 دسمبر (اے پی پی ): وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت نئی صوبائی حکومت کی کابینہ کا پہلا اجلاس شروع منعقد ہوا ۔وزیراعلئ کی جانب سے صوبائی وزراء کا خیر مقدم کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ساتھیوں کے اعتماد پر انکا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے قائد ایوان منتخب کیا ۔بلوچستان کی ترقی کے لیۓ ملکر ایک ٹیم کے طور ہر کام کرینگے اور صوبے اور حکومت کی ترقی اور نیک نامی کے لیۓ پر عزم جدوجہد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کسی حکومت کو اچھا یا برا نہیں کہیں گے بلکہ مثبت تبدیلی کو یقینی بنائیں گے اور گڈگورنس کے زریعہ عوام کو ریلیف دینا ہے وزیراعلی نے کہا عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ ہم  اس پر پورا اتریں گے حکومت کی جمہوری تبدیلی کسی کی کامیابی یا ناکامی نہیں ہے اور میں اکیلا کچھ نہیں باہمی مشاورت کے عمل کو فروغ دینگے۔