لاہور شہر میں صفائی ستھرائی مہم جاری،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا شادمان کے علاقے کا دورہ

45

لاہور، 08 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ شادمان کے رہائشی علاقوں کا دورہ کیا اور گندا نالہ کے اطراف میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نالہ کے اطراف میں کوڑا کرکٹ کو جمع نہ کرنے اور نہ جلانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو کہا کہ اگر کوڑا کرکٹ پڑا ہو تو فوری اٹھوایا جائے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر ممکن بہتر کیا جائے کیونکہ حکومت پنجاب کے حکم پر انسداد سموگ، صحت عامہ اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور  انہوں نے نالہ کے ارد گرد اور قریبی مقامات پر فوری پلانٹیشن بھی کی بھی ہدایت کی۔

سورس: وی این ایس، لاہور