حکومت کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔: صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی

47

ملتان،8 دسمبر (اے پی پی): صوبائی وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ امسال حکومت کپاس کے کاشتکاروں کےلئے بہتر سپورٹ پرائس دے رہی ہے، حکومت کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کےلئے اقدامات کر رہی ہے۔

کپاس کی بحالی کے اقدامات سے متعلق بدھ کو یہاں  مقامی ہوٹل  میں  کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کپاس کی بحالی کےلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا ، امسال صوبہ پنجاب میں گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد زائد پیداوار حاصل ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ  سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کپاس کی زیادہ پیداوار ملکی خوشحالی کی ضامن ہے۔

  کانفرنس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر صغیر،صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔

سورس : وی این ایس ، ملتان