ملتان؛ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان سے  سی پی او خرم شہزاد کی ملاقات

20

ملتان، 09 دسمبر (اے پی پی ): ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے  سی پی او خرم شہزاد نے جمعرات کو یہاں   ملاقات  کی ہے ، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے سی پی او کو امن و امان میں بہتری کےحوالہ سے ہدایات دیں۔

 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا عوام کو تحفظ اور انصاف فراہمی اولین ترجیح ہے ، ملتان میں جرائم کی شرح مزیدکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام  کے مسائل حل کر کے ہی پولیس تشخص کو بہتر کیا جا سکتا ہے ۔ تھانوں میں سائلین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے جبکہ  ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ 24 گھنٹے گشت کا مؤثر پلان ترتیب دیا جائے ۔ پولیس افسران و ملازمین  اخلاقیات کو اپنا شعار بنائیں ،  اپنی قابلیت اور تجربہ کو پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے برؤے کار لائیں۔

سورس : وی این ایس ، ملتان