اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو اے جی پی آر میں پنشنرز کے لئے ڈیجیٹل سہولت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنانا ناگزیر ہے۔ عوام کے مفاد میں ڈیجیٹلائزیشن کے استعمال پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات کو بروقت اپنانے پر ہے۔ صرف ان ممالک نے ترقی کی جنہوں نے ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات کو فوری اپنایااور انہیں اپنی خدمات کی فراہمی کے نظام کو حصہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن ملک کی معاشی ترقی پر دو سے تین فیصد مثبت اثرات ڈالتی ہے۔ قوم کو اس کے فائدے سے آگاہ کرنا اہم ہے۔