تھنک ٹینک بڑا کام کرتے ہیں لیکن پالیسی میکرز پڑھتے نہیں ،  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

53

‎‎

اسلام آباد۔10دسمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ اسلام آباد کانکلیو 2021 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھنک ٹینک بڑا کام کرتے ہیں لیکن پالیسی میکرز پڑھتے نہیں۔ صدر مملکت نے غریب ممالک سے منی لانڈرنگ کے ذریعے سرمائے کی امیر ممالک کو منتقلی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لئے اخلاقیات پر مبنی نئے عالمی نظام وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تھنک ٹینکس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور تھنک ٹینکس کے درمیان فاصلہ ہے کیونکہ اراکین پارلیمنٹ اور حکومتی کارکن شاذ و نادر ہی تحقیقی مواد کا مطالعہ کرتے ہیں۔