حیدر آباد؛بہاری کمیونٹی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئیے تقریب کا انعقاد

73

حیدرآباد، 11 دسمبر (اے پی پی ): 1971 کی جنگ میں مشرقی پاکستان کی سول آرمڈ فورسز/آرمی کا حصہ رہنے والوں سمیت بہاری کمیونٹی کے اعزاز میں حیدرآباد میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں 1971 کی جنگ کے بہاری برادری  سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں اور پاکستان کیلئیے دی گئی خدمات پر برادری کے دیگر افراد کو  خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا،1971 کی جنگ کے سابق فوجیوں اور بہاری برادری کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب میں 163 سابق فوجیوں اور ان کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔