پنجاب کے عوام کو گھرگھرجاکران کی دہلیز پرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کررہے ہیں؛ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

33

لاہور،11دسمبر(اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو گھرگھرجاکران کی دہلیز پرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کررہے ہیں اور ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسی نیشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے ۔اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اقبال ایونیوہاؤسنگ سوسائٹی جوہرٹاؤن میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے تحت نئےویکسی نیشن مرکزکا آغازکیاگیاہے۔

ہفتہ کو یہاں   نئے ویکسی نیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا  کہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران روزانہ کی بنیادپر آٹھ لاکھ سے زائد افرادکوویکسینیٹ کیاجارہا ہے،نان ویکسینیٹڈ افراد جلدازجلداپنے آپ کو ویکسینیٹ کروائیں ہمیں پنجاب کےعوام کو ویکسینیٹ کرکے کوروناسے محفوظ بناناہے۔

 ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا کہ  الحمداللہ پنجاب ویکسی نیشن کے حوالہ سے سب سے زیادہ عوام کو ویکسی نیٹ کرنے والاپہلا صوبہ بن چکاہے اور ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران سوفیصدہدف کو حاصل کیاجائے گا ۔انہوں  نے کہا کہ  ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسی نیشن کا عمل دس جنوری تک جاری رہے گا۔