حکومتی  اقداما ت کے  باعث  چند  ہفتوں  سے مہنگائی  مسلسل کم ہو رہی ہے ؛ چوہدری فواد حسین

40

لاہور ،12دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومتی  اقداما ت کے  باعث  مسلسل تیسرے ہفتہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، خطے میں تیل کی قیمتیں سب سے سستی ہیں، گندم اور دالوں کے نرخ بھی خطے میں پاکستان میں سب سے کم ہیں، صرف چائے کی پتی کی قیمت یہاں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اس سال 400 ارب روپے اضافی آمدن ہوئی، لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے، متوسط طبقہ کے صحت کے اخراجات حکومت نے اٹھا لئے ہیں، میڈیا لوگوں کو اصل صورتحال سے آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں یہاں قیمتیں کم ہیں اور قوت خرید زیادہ ہے۔