نئے  بلدیاتی  نظام  کے  تحت سو  فیصد  انتخابات  ای  وی ایم کے ذریعے ہو سکتے  ہیں ؛ چوہدری فواد حسین

44

لاہور ،12دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے  بلدیاتی  نظام  کے  تحت  سو  فیصد  انتخابات  ای  وی  ایم کے ذریعے ہو سکتے  ہیں۔انہوں  نے کہا کہ الیکشن کمیشن جس قسم کی ای وی ایم مشین چاہتا ہے اس کا ٹینڈر کر دے، دنیا میں ای وی ایم مینوفیکچررز اپنی مشین لے آئیں گے، الیکشن کمیشن کو سنجیدگی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن کی ٹیکنیکل کمیٹیاں مثبت پیشرفت ہے۔