16 ارب روپے کی کرپشن پکڑی جانے کے بعد اب شہباز شریف قوم کو کیا جواب دیں گے؟  وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کرسمس کی تقریب سے خطاب

20

فیصل آباد۔18دسمبر  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ہفتہ کی شام داؤ دنگر وارث پورہ فیصل آبادمیں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ16 ارب روپے کی کرپشن پکڑی جانے کے بعد اب شہباز شریف قوم کو کیا جواب دیں گے؟ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے نہ صرف ملک میں اندھا دھند لوٹ مار کی، قوم کا خزانہ ناجائز ذرائع و منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے باہر بھیجا،   اپنے کاروبار با ہر منتقل کئے،اپنے محلات بنائے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی بھی کروائی لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت وطن عزیز کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔