اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو یہاں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ مصائب برداشت کئے۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا یہ غیر معمولی اجلاس افغانستان کے موجودہ بحران پر غور کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ جتنی مشکلات افغا نستان کے عوام نے اٹھائیں کسی اور نے نہیں اٹھائیں۔ افغانستان کے حالات کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، افغانستان چار دہائیوں سے خانہ جنگی کا شکار ہے، یہاں کی ایک بڑی آبادی نے نقل مکانی کی۔ دنیا کے کسی ملک کا افغانستان سے زیادہ مسائل نہیں دیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ کانفرنس میں شریک تمام مہمان افغانستان کی صورتحال سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا بینکنگ کا نظام جمود کا شکار ہے۔











