رحمت اللعالمین اتھارٹی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے کہ اسکالرز دنیا کو بتائیں کہ مسلمان کیوں برا مانتے ہیں جب ہمارے پیغمبر کو برا کہا جاتا ہے، عمران خان

118

اسلام آباد۔19دسمبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان  نے اتوار کو یہاں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے  17 ویں اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے کہ اسکالرز دنیا کو بتائیں کہ مسلمان کیوں برا مانتے ہیں جب ہمارے پیغمبر کو برا کہا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی ہے ۔ یہ اتھارٹی دنیا بھر کے مسلمان سکالرسے مشاورت کرکے اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرے گی   انہوں نے کہا کہ اسلام ایک ہے اور وہ اسلام ہمارے نبی کریم ﷺ کا ہے، نبی  کریم ﷺدنیا کے تمام انسانوں کے لئے رحمت اللعالمین  ہیں جس طرح اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کے رب العالمین ہیں اسی طرح حضور ﷺ رحمت اللعالمین ہیں ،انہوں نے کہا کہ   ہم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی سے دنیا بھر میں اسلام کا اصل تصور اجاگر کرنا ہے۔