ملتان،20 دسمبر(اے پی پی):کرسمس کے موقع پر تمام مذاہب کے رہنماء بھرپور اتحاد و رواداری کے مظاہرے کیلئے پرعزم،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں مذہبی ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا عبد الحق مجاہد,روندر سنگھ،مفتی عثمان جالندھری، عنایت اللہ رحمانی شریک ہوئے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی،مظہر گیلانی، شکنتلا دیوی اور مسیحی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کرسمس پر واسا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیت تمام محکمے ڈیوٹی سر انجام دینگے اور کرسمس بازاروں میں مسیحی فیملیز کو ارزاں نرخوں پر اشیاء فراہم کی جائیں گی اور کہا کہ دین اسلام تمام مذاہب کے احترام اور رواداری کا درس دیتا ہے،گرجا گھروں اور مذہبی مقامات کوبھرپور سجایا جائے گا اور کہا حکومت پنجاب مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔











