خیبر پختونخوا حکومت اور این ٹی سی کے مابین “پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن۔ پہل 911” کے بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

51

پشاور،22دسمبر(اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے مابین اپنی نوعیت کی پہلی ہیلپ لائن “پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن۔ پہل 911” کے بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔

 مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں انتظامی سیکرٹریز، این ٹی سی  کے اعلی افسران سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کے حکام بھی شریک تھی۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ صوبائی حکومت این ٹی سی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

سیکرٹری داخلہ خوشحال خان  نے کہا کہ ہیلپ لائن کے قیام سے شہریوں کو مختلف ایمرجنسی سروسز ایک مرکزی ہیلپ لائن پہل 911 سے میسر ہو نگے۔ ہیلپ لائن کے لئے کال ایجنٹس کی بھرتی اور تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے این ٹی سی کو ہیلپ لائن کے لئے فنڈز مہیا کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پہل- 911 ہیلپ لائن کے صوبائی کنٹرول روم کا اگلے ہفتے باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

مینیجنگ ڈائریکٹر این ٹی سی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ  ہے جہاں پہل 911 ہیلپ لائن کو قائم کیا جا رہا ہے۔