ملتان ،22 دسمبر(اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مخصوص کریانہ سٹورز کو سبسڈی دینے کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ڈویژن میں کرسمس بازار فوری فنکشنل کئے جائیں۔سرکاری آٹے کی فراہمی میں تعطل پر فلور ملز کا کوٹہ کینسل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرز سبزی و غلہ منڈی سے کنٹرول ریٹس پر مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنائیں۔ٹماٹر,پیاز سمیت چینی کی طلب و رسد کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے۔کسانوں کو یوریا کھاد کی فراہمی کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں اور کورونا ویکسین کی اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنرز خانیوال،لودھراں اور وہاڑی نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن میں اس ہفتے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ڈویژن میں 1500 سے زائد ٹیمیں ویکٹر سرویلنس کررہی ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 34 نوٹسز، 1 ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ ویکسین ہر دہلیز2 کے پہلے 6 روز میں 569909 افراد کو فرسٹ سیکنڈ ڈوز لگائی جاچکی ہے۔ ڈی سی کاونٹرز اور کریانہ ہول سیل پوائنٹس براہ راست ریلیف دے رہے ہیں 29 سہولت بازار، 61ڈی سی کاونٹر14 کسان پلیٹ فارم،7 کریانہ ہول سیل پوائنٹس،15 پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس ڈویژن میں فعال ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ افسران موجود تھے۔











