لاہور 22 دسمبر ( اے پی پی ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سید یاور عباس بخاری نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں انصاف سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام نیشنل سٹوڈنٹس لیڈر شپ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری وہ واحد حکومت ہے جس نے میرٹ کی بات کی تو اس پر کام بھی کر رہی ہے ۔ماضی کی حکومت صرف لاہور پر ہی پیسہ خرچ کرتی رہی تاہم بزدار حکومت نے تمام اضلاع کو 6 ارب سے 25 ارب کے تاریخی ترقیاتی پیکج دیے ۔











