مظفر گڑھ؛ دفتر پولیس میں کرسمس  کے موقع پر مسیحی ملازمین کی خوشی میں شریک ہونے کے لیے تقریب کا انعقاد

16

مظفر گڑھ ، 24 دسمبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کی ہدایت پر  دفتر پولیس میں کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی ملازمین کی خوشی میں شریک ہونے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق مسیحی ملازمین کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لئے کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور ملازمین کو  تحفے تحائف کے ساتھ نقد کیش سے  بھی نوازا گیا ۔

 اس موقع  پر ڈی ایس پی  ہیڈکوارٹر کا کہنا تھا  کہ مسیحی ہمارے بھائی ہیں  ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہم پر لازم ہے ۔ ہمارا ملک پاکستان  اسی صورت میں امن کا گہوارہ بن سکتا  ہے۔

مسیحی ملازمین  میں انور مسیح، منور مسیح، ذیشان مسیح، سرفراز مسیح، اور اکرم مسیح میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود جاوید ،ریزرو انسپکٹر ذکی ریحان ، پی آر او سب انسپکٹر شہباز ظفر،انچارج جینڈر کرائم سب انسپکٹر قراۃ العین  نے شرکت کی۔

سورس : وی این ایس ، مظفرگڑھ