جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا تعمیراتی منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن، اگست 2023 تک مکمل کیا جائے گا

22

 ملتان، 24 دسمبر(اے پی پی ): جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا تعمیراتی منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے  سیکرٹریٹ اور جی او آر کے تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ڈی سی عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر منصوبے کو اگست 2023 تک مکمل کیا جائے گا ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں پولیس اور سیکرٹریز آفس قائم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 تک سب سیکرٹریٹ کا گراؤنڈ فلور شروع کردیا جائے گا۔

سورس : وی این ایس ، ملتان