وزیراعظم پاکستان کے پروگرام گھریلو مرغبانی کے فروغ کے تحت تحصیل جلالپور پیر والہ کے شہریوں میں مرغوں کے  100 یونٹس تقسیم

69

جلالپورپیروالا ،24(اے پی پی ): وزیراعظم پاکستان کے پروگرام گھریلو مرغبانی کے فروغ کے تحت تحصیل جلالپور پیر والہ کے شہریوں میں مرغوں کے  100 یونٹس (جبکہ ایک یونٹ 12 مرغوں) پر مشتمل ٹوٹل 1200 مرغے تقسیم کیے گئے ڈاکٹر جمشید اختر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جلالپورپیروالا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس میں معلوماتی کاؤنٹر برائے درخواست فارم حصول اور وصول پولٹری یونٹ قائم کردیا گیا تھا اس کاؤنٹر پر مفت درخواست فارم دئیے جاتے رہے اور پُرشدہ درخواست فارم وصول کیے جاتے رہے۔درخواست گزاروں کی لسٹ نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی تھی اور درخواست گزاروں کو فون کالز کے ذریعے اطلاع دی گئی۔

مرغے تقسیم کرنے سے قبل  تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فارمرز کو مرغے پالنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔کچن پولٹری کی آگاہی کے لئے معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔بیماریوں سے حفاظت کے لیے دوائی بھی دی گئی۔

 پھر تربیت یافتہ فارمرز  میں 1200 مرغوں  پر مشتمل 100 یونٹس تقسیم کیے گئے جبکہ ایک یونٹ کی قیمت پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی کی وجہ سے 1140 روپے وصول کی گئ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر کا کہنا تھا کہ مرغوں کے ذریعے گھریلو مرغبانی کے فروغ سے گوشت کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔